ALLAH HOO ALLAH HOO BANDEY, HAR DAM ALLAH HOO اللہ ھو اللہ ھو بندے، ہر دم اللہ ھو

اللہ ھو اللہ ھو بندے، ہر دم اللہ ھو

ALLAH HOO ALLAH HOO BANDEY, HAR DAM ALLAH HOO

اللہ ھو اللہ ھو، بندے ہر دم اللہ ھو
پیچھے پیچھے موت ہے تیرے، آگے آگے تو
اللہ ھو باقی من کل فانی

نہ کچھ تیرا نہ کچھ میرا او غافل انسان
سب کچھ جانے، جان بوجھ کر بنے ہو کیوں انجان
دارا اور سکندر جیسے شہنشاہ عالیشان
لاکھوں من مٹی میں مل گئے، بڑے بڑے سلطان
تیری کیا اوقات ہے بندے، کچھ بھی نہیں ہے تو

تیرا میرا جیون جیسے چلتے پھرتے سائے
جوں جوں بڑھتی جائے عمّریا، جیون گھٹتا جائے
موت کھڑی ہے سر پہ تیرے ، جانے کب آجائے
ایک سانس کا پنچھی ہے تو کون تجھے سمجھائے
رہ جائے گا پنجرہ خالی، اُڑ جائے گی روح

تنہا قبر میں ہوگا، تیرا کوئی نہ ہوگا میت
اللہ ہی اللہ بول سلامت، جیون بازی جیت
ڈھلتا سورج روز سُنائے، تجھے فنا کے گیت
نیند سے آنکھیں کھول اے بندے، کیسی ہے یہ پریت
اللہ تیرا جاگ رہا ہے، اور سوتا ہے تو

Comments